Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی، تصاویر وائرل

بھارتی میڈیا نے منگنی کی تقریب کی تمام تفصیلات جاری کردیں
اپ ڈیٹ 13 مئ 2023 10:15pm

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی آج دہلی میں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں منعقد ہوئی ہے جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب نے شرکت کی ۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے

بتایا جارہا ہے کہ منگنی کے موقع پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہے ۔

کھانے کا مینیو

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی کے بھائی سہج اور شیوانگ، جن کا اپنا کیٹرنگ کا بزنس ہے وہی کھانے کے انتظامات کریں گے۔

دی اولڈ دہلی نامی ان کی کمپنی دہلی کے پرانے زمانے کے کباب، رولز اور دیگر مقامی پکوان پکانے کے لیے مشہور ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امکان ہے پرینیتی کی منگنی کے مینیو میں بھارت کا روایتی کھانا اور ویگن کھانا ہوگا، اس تقریب میں کئی طرح کے کباب بھی ہوں گے جو خصوصی طور پر مہمانوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

Parineeti Chopra

Raghav Chadha