Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
شائع 13 مئ 2023 07:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

شہزادہ فیصل اور حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں چین نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس پر دونوں ملک چین کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Iran Saudi Arabia Relations

Pak Iran Relation

Pakistan Saudi Arabia Relations