انٹرنیٹ سروس بحال ہوتے ہی امتحانات میں نقل کیلئے موبائل فون کا کھلےعام استعمال
انٹرنیٹ سروس بحال ہوتے ہی امتحانات کے دوران نقل مافیا کی جان میں جان آگئی سکھر، لاڑکانہ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات میں موبائل فون کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے۔
محکمہ تعلیم امتحانات میں نقل کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ نویں دسویں جماعت کے امتحانات میں موبائل فون کا کھلےعام استعمال کیا گیا۔
سکھر میں نویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے میں موبائل کا آزادانہ استعمال ہوا جبکہ چھاپہ مار ٹیمیں متعدد امتحانی مراکز میں چھاپے مار رہی ہیں۔
دوسری جانب لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ آج دسویں جماعت کے کیمیسٹری کا پرچہ میں نقل جاری رہی۔
اس کےعلاوہ مختلف امتحانی مراکز میں امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی میں امتحان دینے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed on this story.