Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے حیدرآباد جانیوالی گاڑی کوحادثہ، ایک بچی جاں بحق، دو زخمی

جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 13 مئ 2023 01:12pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی سے حیدرآباد جانے والی گاڑی کو انصاری پُل کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق بچی کی شناخت 9 سالہ امان دوخترغلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید بتایا کہ زخمیوں میں 29 سالہ غلام حیدر اور 25 سالہ فلک ناز شامل ہیں حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Road Accident