Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور: پولیس آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک، 23 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا

پولیس بدنام زمانہ دہشتگرد گورا عمرانی کی بستی کچی جمال میں داخل ہوگئی
شائع 13 مئ 2023 10:40am
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

راجن پور میں پولیس آپریشن کے دوران بدنام زمانہ دہشت گرد گورا عمرانی کی بستی کچی جمال میں داخل ہوگئی، اب تک 7 دہشت ہلاک، 22 زخمی اور 23 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس بالاخر دریائی کچہ کے خطرناک جزیرے کچی جمال میں داخل ہو گئی، کچی جمال وہ دریائی جزیرہ ہے جہاں بدنام زمانہ دہشتگرد غلام رسول عرف چھوٹو نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے سب انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 26 کو ایک ماہ تک یرغمال بنا لیا تھا۔

پنجاب پولیس اپنے جوانوں بازیاب کروانے میں ناکام رہی تھی لیکن پاک فوج کے دستوں نے بدنام زمانہ غلام رسول عرف چھوٹو کو گرفتار اور پولیس جوانوں کو رہا کرایا تھا۔

آج پولیس نے اسی چھوٹو کے بھتیجے گورا عمرانی اور وقارعمرانی جو قتل، اغواء برائے تاوان سمیت پولیس پر حملوں کے مرتکب خطرناک ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوچکی ہے جہاں لڑائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کو ایلیٹ فورس، بکتر بند گاڑی کی معاونت حاصل ہے، ڈی پی او مہر ناصر سیال کے مطابق پولیس کچی جمال جو دریائی جزیرہ ہے اسے کلییر کرا کر یہاں پولیس چیک پوسٹ قائم کرے گی تاکہ اس علاقے میں مکمل امن قائم ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک پولیس نے دریائی کچہ کے علاقہ میں سات دہشت گردوں کو ہلاک، 22 کو گرفتار جبکہ 23 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان

Punjab police

rajanpur