Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان میں زہریلی گیس 4 مزدوروں کی زندگیاں نگل گئی

افسوسناک واقعہ کنویں کی صفائی کے دوران پیش آیا، ریسکیو حکام
شائع 13 مئ 2023 01:02am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

ملتان میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں بہاولپور روڈ پر مزدور کنویں کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران زہریلی گیس پھیل گئی۔

کنویں میں زیلی گیس کے نتیجے میں ایک مزدور کی حالت غیر ہوئی جسے نکالنے کے دوران مزید 3 مزدوروں کی حالت خراب ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زہریلی گیس سے چاروں مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ چاروں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

صحت

rescue 1122

Worker safety measures