Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید

شہید ہیڈ کانسٹیبل احمد یار تھانہ کرپا میں تعینات تھا
اپ ڈیٹ 13 مئ 2023 08:51am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

اسلام آباد میں پولیس پارٹی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ پر گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت احمد یار کے نام سے ہوئی ہے، شہید ہیڈ کانسٹیبل احمد یارتھانہ کرپا میں تعینات تھا۔

Criminals

islamabad police

Pakistan Law and order situation