Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں، جمائما کے بھائی کا بیان

عمران خان کو یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا، بین گولڈاسمتھ
شائع 12 مئ 2023 09:54pm

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے فکرمند ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کا عمران خان کے حق میں بیان سامنے آیا ہے۔

بین گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں، عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں، ان کو یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا۔

بین گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ جوانی میں عمران خان ہماری پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے، اور انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔

imran khan

jemima Khan

imran khan arrested

ban goldsmith