Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنی آواز بلند کرو، راکھی ساونت نے عمران خان کی حمایت کردی

ٹک ٹاک پر کھیلنا بندکرو اور باہر نکلو، راکھی ساونت
شائع 12 مئ 2023 06:55pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں۔

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

راکھی ساونت نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے ۔

@rakhisawantofficial

@يوسف @Hasta la vista @S Hassan @File_closed @Supa-Dupa @Kareem_afghani @🌶sabziwala🌶 @Amjad Khan akkhan @👁laddii 👁lubana @Falcon_Eye @Lucky Singh @Huda Najmi @QUEENBEEOFFICIAL @Saima H Rajput 🧿 @Nutter is back @Mufasaa @Heer @Mubashartariq

♬ original sound - Rakhi Sawant Official

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

imran khan

Rakhi Sawant