Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: شوہر کا انتقال، مظاہرے میں گرفتار خاتون کی رہائی کی ہدایت

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون کے ساتھ 2 بیٹیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا
شائع 12 مئ 2023 07:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون کے ساتھ 2 بیٹیوں کی رہائی کا اہم فیصلہ کیا۔

لاہور کے علاقے لبرٹی میں مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کے خاوند کا انتقال ہوگیا۔

افسوسناک خبر ملتے ہی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون کی بیٹیوں کے ساتھ رہائی کا اہم فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے رہائی کی ہدایت کردی۔

قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے خاتون اور 2 بیٹیوں کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

lahore police

PTI protest

Care Taker CM Punjab