Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 6 ہزار روپے کی بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوگئی
شائع 12 مئ 2023 06:08pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 6 ہزار روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 6500 روپے اور 5573 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 30 ہزار 800 روپے ہوگئی اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 97 ہزار 874 روپے کی سطح پر آگئی۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices