Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغانستان کس ٹیم سے سیریز کھیلے گا

بی سی بی نے افغان بورڈ کی درخواست پر ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا
شائع 12 مئ 2023 03:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش دورے کے درمیان بھارت کے ساتھ بھی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کو اگلے ماہ بنگلہ دیش کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیلے دورہ کرنا تھا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آپریشنزجلال یونس کے مطابق افغانستان نے بھارت کے ساتھ سیریزکی وجہ سے پہلے ایک ٹیسٹ میچ ختم کرنے کی درخواست کی اور اب ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ختم کردیا ہے۔

جلال یونس کے مطابق افغانستان کے فیصلے کے بعد اب بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی،ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

جلال یونس نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ایک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بھارت جائے گی اور بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد افغان ٹیم دوبارہ باقی میچز کے لیے بنگلا دیش آئے گی۔

انہوں نے بتایاکہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، بہت جلد وینیوز فائنل کرلیں گے۔

afghanistan

cricket

Indian cricket team

bangladesh tour

bangladesh cricket board