Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج نے ہوشاب میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

شمالی بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 سپاہی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
اپ ڈیٹ 13 مئ 2023 12:04am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں پاک فوج نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ شمالی بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 سپاہی شہید اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 مئی کی رات کو دہشتگردوں نے ہوشاب میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ان کا تعاقب کیا گیا۔

دہشتگرد بلور میں قریبی پہاڑوں کی طرف گئے، محاصرہ کرنے پر فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ قریبی علاقوں میں مفرور چند دہشتگردوں کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں استحکام اور امن کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے علاقے مُسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید اور 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے آپریشن جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔

مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر رکھا ہے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اب تک 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ کور کمانڈر کوئٹہ آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔

ISPR

pakistan army

بلوچستان