Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 12 مئ 2023 01:40pm
لاہور جناح ہاؤس
لاہور جناح ہاؤس

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی اور دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے اُن کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی ار درج کی گئی ہے، شرپسندوں میں اویس مشتاق ، عباد فاروق، محمد حاشر اور جہانزیب خان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

حملہ آورمسلح ہونے کے علاوہ، ڈنڈے ، پتھروں اور پیٹرول بم سے بھی لیس تھے۔

pti

lahore

imran khan arrested

politics may 12 2023

jinnah house