Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوکل نے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون سمیت کئی نئی اور دلچسپ سروسز متعارف کروادیں

رواں سال ہونے والی کانفرنس میں گوگل نے میں تفصیلات فراہم کردی
شائع 12 مئ 2023 11:48am
تصویر: روئٹرز ن
تصویر: روئٹرز ن

گوگل دُنیا کا سب سے بڑا سرچ اِنجن ہے جس کی خدمات سے دنیا میں اربوں لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، اسی حوالے سے ہرسال مئی میں گوگل کی آئی او ڈویلپر کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جو خاصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

گوگل اپنے اس کانفرنس میں اپنے آئندہ آنے والے منصوبوں کے ساتھ ہی نئی سروسز کا بارے میں بارے میں بتاتا ہے۔ رواں سال ہونے والی کانفرنس میں بھی گوگل نے میں تفصیلات فراہم کی تھیں۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے مشکل سے مشکل کام کو بھی آسان بنا دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کئی کمپنیوں کے نزدیک یہ ٹیکنالوجی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جن میں گوگل بھی شامل ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے توسط سے نئے فیچرز شامل

رواں برس ہی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی تمام سروس میں شامل کرے گا جس میں جی میل بھی شامل ہے، پھر لوگوں کی ہدایات کے مطابق بھی ای میلز لکھی جاسکیں گی۔

گوگل فوٹوز میں بھی نیا فیچرشامل کیا جائے گا جس کے بعد عقب میں ابھرنے والی کسی بھی شے کو ہدف کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈویلپرز کے لیے گوگل نے پروگرامنگ لینگوئج PaLM 2 اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔

اس کے علاوہ گوگل نے بارڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو باقاعدہ طور پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت جی میل اور ڈاکس میں بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ گوگل اپنے صارفین کے لئے سرچ میں اسنیپ شاٹس نامی فیچر کا اضافہ کررہا ہےجو سرچ رزلٹس مزید بہتر کردے گا۔

گوگل، اینڈرائیڈ 14 آپریٹنگ سسٹم

گوگل نے اسمارفونزاور ٹیبلٹس کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 14 کو بیٹا (beta) شکل میں فروری میں متعارف کروایا تھا اور اس کی مزید تفصیلات کا بھی اعلان کردیا ہے۔ نئے سسٹم میں بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کے لیے اپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں ساتھ ہی بیٹری لائف سمیت دیگر پہلوؤں کو بھی بہترکیا جارہے۔

گوگل نے بتایا کہ سسٹم میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی اور فون میں چپکے سے کام کرنے والے ٹریکرز کے حوالے سے بھی الرٹس شامل کیے جارہے ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ”میجک کمپوز“ نامی نئے فیچر سے صافین نت نئے نیسج تیار کرسکیں گے اورلاک اسکرین ویجیٹس کو پرسنلائز بناسکیں گے، ایموجیز سے وال پیپر بنا پائیں گے، اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے وال پیپرز بھی تیار کیے جاسکیں گے۔

گوگل کا پکسل فولڈ

گوگ کی جانب سے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’پکسل فولڈ‘ بھی متعارف کرای جس کی باہر کی اسکرین 5.8 انچ جبکہ اندرونی ڈسپلے 7.6 انچ ہے۔

اگراسٹوریج کی بتا کی جائے تو فون میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی ہے اور اس کی قیمت 1799 ڈالرز (5 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

اس کےعلاوہ فون میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو کسی فرد سے بات چیت کے دوران اس کی باتوں کا ترجمہ کرلے گا۔ ؎ ٓ

گوگل، پکسل 7 اے

گوگل کے پکسل 7 اے گزشتہ برس کے پکسل 7 کا سستا ورژن ہے، اس میں 90 ہرٹز ریفریش اسکرین دی گئی ہے اور اس میں چہرے سے فون کو ان لاک کرنا ممکن ہوگا۔

نئے فون میں گوگل کا تیار کردہ ٹینسر جی 2 پراسیسر لگایا گیا ہے جس میں اے آئی فیچرز بھی موجود ہیں جبکہ6.1 انچ ڈسپلے والے اس فون کا کیمرا بھی گزشتہ سال کے پکسل 6 اے سے بہتر ہے اور قیمت 499 ڈالرز (ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

پکسل ٹیبلیٹ

گوگل کا اپنا نیا پکسل ٹیبلیٹ کواڈ اسپیکر چارجنگ ڈوک سے لیس ہے تاکہ ویڈیو کانفرنسنگ زیادہ بہتر ہو سکے۔ اس میں کروم کاسٹ بِلٹ اِن ہے جبکہ 11 انچ کا ڈسپلے دی ہے۔

فون میں سنگل چارج پر12 گھنٹے تک ٹیبلیٹ کا استعمال ممکن ہوگا جبکہ ٹیبلیٹ میں 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس ٹیبلیٹ کی قیمت 499 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

google

social media