Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر اچانک 14 روپے نیچے آگیا

انٹربینک میں قیمت 285روپے ہوگئی
اپ ڈیٹ 12 مئ 2023 04:20pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

گزشتہ روز کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھ کر تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن آج ڈالر اچانک سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 13.85 روپے کمی کے بعد 285 روپے 8 پیسے پربند ہوگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 293 روپے کا ہوگیا ہے۔

جمعرات کے روز ڈالر انٹربینک میں ڈالر8.78 روپے مہنگا ہوجانے کے بعد 299 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر303 روپے کا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ مُلک کے کشیدہ حالات کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہی اسٹیٹ بینک نے مُلکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ڈالر

pakistani rupee

US Dollars

Economic Crises