Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارف علوی کی عمران خان سے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں طویل ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی
شائع 12 مئ 2023 08:50am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں طویل ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی حصار میں پولیس لائنز ایچ الیون اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں گیسٹ ہاؤس میں صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی اورعمران خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، صدرعارف علوی اور خالد خورشید نے تین دن میں پیش آئی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی عمران خان کو بریف کیا گیا اور القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد صدرعارف علوی ایوان صدر کے لیے روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور سیف اللہ نیازی نے بھی عمران سے ملاقات کی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

President Arif Alvi

imran khan arrested

politics may 12 2023

police lines

guest house