Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دپیکا پڈوکون کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اداکارہ فلم پدماوتی کیلئے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا
شائع 11 مئ 2023 11:25pm

معروف بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی فلم ’پٹھان‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

دپیکا پڈوکون کو فلم پٹھان میں لباس کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت میں کچھ لوگوں نے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔تاہم، فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی گئی اور فلم نے دنیا بھر میں کامیاب بزنس کیا۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون سے اُن کی فلموں پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے تنقید کے بعد کیسا محسوس کرنا چاہئیے لیکن یہ حقیقت ہے کہ واقعی میں مجھے اس تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شادی شدہ زندگی کے حوالے سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صبر کی کمی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ چیز ہے جس سے ہم سب سیکھ سکتے ہیں۔

اس سے قبل دپیکا پڈوکون کو فلم پدماوتی کیلئے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم کا نام صحیح نہیں، اس سے راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کے بعد فلم کا نام بدل کر پدماوتی سے پدماوت کردیا گیا۔

Deepika Padukone