Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آرڈر جاری کرتی ہیں، خواجہ آصف

دو راتوں میں عمران خان کی ٹانگ کو شفا ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں، وزیر دفاع
شائع 11 مئ 2023 08:19pm
وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آڈر جاری کردی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صحیح سلامت چل کر عدالت پیش ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ دو راتوں میں ان کی ٹانگ کو شفا مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہشات پر قانون پامال ہو رہا تھا، عدلیہ سے سوال پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا لیکن اس ملک میں دو معیار کیوں ہیں، کیا انصاف صرف عمران خان کے لئے ہے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرڈر کی جگہ کہا گیا ہماری خواہش ہے، عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آرڈر جاری کرتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف آشیانہ کیس میں آجاتا تھا تو کسی اور کیس میں پکڑ لیا جاتا تھا، نیب قانون کا پہلا بینی فشری عمران خان ہے، مجھے دو کمبل دیئے گئے، اب تو گیسٹ ہاؤس میں سہولیتں دی جارہی ہیں۔

عمران خان کے سپریم کورٹ میں دیئے گئے بیان پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کہتے مجھے ڈنڈے مارے گئے کچھ یاد نہیں رہا، عمران نے کہا پرتشدد مظاہروں کا بھی انہیں معلوم۔

Khawaja Asif

Supreme Court of Pakistan

Imran Khan Arrest