Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر کتنے افراد قتل ہوئے

کورنگی میں 4 بچوں کے والد کے جاں بحق ہونے پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
شائع 11 مئ 2023 08:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور چراغ بجھا دیا۔ جس کے بعد شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کورنگی نمبر 4 میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا۔ گزشتہ روز ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا 50 سالہ اظہر چار بچوں کا والد تھا۔ مرنے کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، بیوہ اور بچے غم سے نڈھال ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے گھر کی دہلیز پر واردات کی کوشش کی۔

شہری کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے، زخمی اظہر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

کورنگی میں فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد تقریباً 50 تک پہنچ گئی ہے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

karachi robbery