Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کا فیصلہ، جے یو آئی نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا

فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 10:46pm
جو یو آئی کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
جو یو آئی کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا پارلیمنٹ لاجز میں جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی تجویز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ سپریم کورٹ کے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے فیصلے پر ردعمل دیں گے۔

PDM

Supreme Court of Pakistan

Imran Khan Arrest

Maulana Fazal ur Rehman

politics may 11 2023