Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم، مرتضی وہاب کے میئر کراچی بننے کی راہ ہموار

ترمیم کے بعد کراچی کا میئر کسی بھی شخص کو بنایا جاسکتا ہے جسے 6 ماہ کے اندر الیکشن لڑنا ہوگا
شائع 11 مئ 2023 06:51pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم کردی۔جس کےلئے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کسی بھی شخص کو بنایا جاسکتا ہے جسے چھ ماہ کے اندر الیکشن لڑنا ہوگا۔

سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے اہم ترمیم منظور کرلی گئی۔

ایوان مین تقریر کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بولے یہ ترمیم آئین کے مطابق پیش کی گئی ہے۔ جس طرح وفاق میں کوئی شخص وفاقی وزیر بن جاتا ہے اور چھ ماہ کے اندر منتخب رکن ہوتا ہے یہ اسی طرز کی ترمیم ہے۔

بلدیاتی قانون میں ترمیم کی ایوان میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے بھی حمایت کی۔ ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان موجود نہیں تھے۔ قائمقام اسپیکر نے ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کرنے کا اعلان کیا۔

ترمیم کے بعد میئر کراچی کو چھ ماہ کے اندر اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے لئے مرتضی وہاب انتہائی مضبوط امیدوار ہیں، جس کی تعیناتی کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

Murtaza Wahab

Sindh Assembly

mayor karachi

Karachi Local Bodies Election 2023