پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2038 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2700 روپے اور 2 ہزار 314 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے ہوگئی۔
Gold prices
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.