Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی کیلئے شوہر متحرک

عالیہ حمزہ کو گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شائع 11 مئ 2023 05:30pm
پی ٹی آءی رہنما عالیہ حمزہ کو گرفتار کئے جانے کے مناظر (اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی ٹی آئی)
پی ٹی آءی رہنما عالیہ حمزہ کو گرفتار کئے جانے کے مناظر (اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی ٹی آئی)

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی بازیابی کیلئے ان کے شوہر متحرک ہوچکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی بازیابی کیلئے ان کے شوہر علی ضیاء باجوہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عالیہ حمزہ کو گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ علی نے درخواست موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عالیہ حمزہ کو بغیر وارنٹ گھر سے گرفتار کیا۔ عالیہ حمزہ کو کہاں رکھا گیا ہے اس کے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی جارہی۔ عالیہ حمزہ کے خلاف کسی بھی تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ حمزہ کو بازیاب کرانے کے احکامات صادر کرے۔

imran khan arrested

politics may 11 2023

Alia Hamza Arrested