Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

قومی سلامتی کے بجائے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 09:19pm
شہباز شریف کی زیر صدارت این ایس سی اجلاس۔ فوٹو — فائل
شہباز شریف کی زیر صدارت این ایس سی اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اب اجلاس 16 مئی بروز منگل کو ہوگا جب کہ کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ملکی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

National Security Committee