Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
شائع 11 مئ 2023 05:19pm

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

لوڈشیڈنگ اور گرمی کے ستائے کراچی کے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3.93 روپے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 4.49 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے فی یونٹ 3 روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اور اس اضافے کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلز پر ہوگا۔

K-Electric

electrical bill