ابوظہبی کے ساحل پر ”قاتل وہیل“ مچھلیاں نمودار
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ساحل پر خطرناک ویل مچھلیوں کی موجودگی کے پیشِ نظرحکام نے وارننگ جاری کردی, ساتھ ہی ہوٹلوں نے بھی ساحل تک عوام کی رسائی کو بند کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ماہی گیروں کے ایک گروپ نے وہیل مچھلیوں کو سمندر میں تیرتے ہوئے دیکھا ہے۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد نے انسٹاگرام پر جبل علی کے ساحل پر پائی جانے والی مچھلیوں کی ویڈیو شئیر کی ہے۔
ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان مچھلیوں کو“قاتل وہیل“ بھی کہا جاتا ہے جو ابوظہبی کے ساحل پر نمودار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمندری حیات ٹھنڈے آب و ہوا اور گرم پانی دونوں میں ایک ساحل سے دوسرے ساحل تک سفر کرتی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق احتیاط کے طور پر کئی ہوٹلوں نے آئندہ چند دنوں کے لیے عوام کی ساحلوں تک رسائی کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انسانوں کو کھانا ان مچھلیوں کی غذا میں شامل نہیں لیکن ان پر حملوں کے کئی واقعات موجود ہیں اس لیے احتیاط لازم ہے۔
Comments are closed on this story.