Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی نے فوٹوگرافر سے خود کو ’میڈم‘ کہنے کی فرمائش کیوں کی؟

بھارت میں پاپارازیوں کا سیلیبرٹیز کو کہیں بھی گھیرلینا انتہائی عام ہے
شائع 11 مئ 2023 03:40pm

بھارت میں پاپارازیوں کی جانب سے سیلیبرٹیز کو کہیں بھی گھیرلینا انتہائی عام ہے، کرکٹ اور شوبز سمیت کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کیلئے ان فوٹوگرافرزکی آنکھ سے بچ نکلنا ناممکن ہے۔

انڈین سیلیبرٹیز بھی اب اس بات کی عادی ہوچکی ہیں اسی لیے خوشی خوشی پوز دے دیتی ہیں لیکن حال ہی میں کرکٹرویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکاشرما کی تاک میں بیٹھے فوٹوگرافرزمیں سے ایک کے منہ سے نکلنے والا جملہ سبھی کو قہقہے لگانے پر مجبور کرگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر باہرنکلنے والے انوشکا اورویرات کو فوٹوگرافرز نے گھیرلیا۔

حسب معمول پوز دیتے ہوئے فوٹوگرافرز نے اس جوڑے کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے آوازیں لگائیں تو ایک نے غلطی سے اداکارہ کو ’انوشکاسر‘ کہہ دیا۔

اس طرزتخاطب پر پر کوہلی نے ردعمل میں فکاہیہ اندازمیں کہا، اب مجھے ’ویرات میڈم‘ کہہ دو۔

کوہلی کے جملے پر ان کی اہلیہ سمیت سبھی ہنسنے لگے۔

ویرات اور انوشکا 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

virat kohli

Instagram

Indian cricket team

anoshka sharma