Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری
شائع 11 مئ 2023 01:16pm

مقامی عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اوراہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نےعمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اوراہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔

pti

imran khan

bushra bibi

imran khan arrested