Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے انکار

ایسا کوئی اشارہ نظر نہیں کہ پاکستان مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے، آئی ایم ایف
شائع 11 مئ 2023 12:24pm

بین الاقوام مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے 6.7 ارب ڈالر کے قرض کے نویں جائزے کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

گزشتہ روز خبر تھی کہ عمران کی گرفتاری کے بعد ہنگاموں سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی امیدیں کمزور ہوگئی ہیں، اس کے برعکس آئی ایم ایف نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سے 6.7 ارب ڈالر کے قرض کے نویں جائزے کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کا سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نظر نہیں آتا کہ پاکستان مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل اکنامکس میں ایمرجنگ ایشیا کے سینئر ماہر معاشیات گیرتھ لیدر نے کہا تھا کہ ”سڑکوں پر مظاہرین کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف قرض کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں اور زیادہ محتاط رہے گا۔“

imran khan

IMF

International Monetary Fund (IMF)

imran khan arrested