Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے عمران خان کو باضابطہ شامل تفتیش کرلیا

عمران خان سے تفتیش کیلئے تحریری سوال نامہ تیار
شائع 11 مئ 2023 12:04pm

نیب نے عمران خان سے باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور تحریری سوال نامہ تیار کرلیا ہے۔

القادریونیورسٹی کیس میں نیب کی زیر حراست تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب نے باضابطہ طور پر شامل تفتیش کرلیا ہے۔ عمران خان سے القادر یونیورسٹی کی منظوری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

نیب نے احتساب عدالت کا حکم نامہ ملنے کے بعد عمران خان سے تفتیش کا آغاز کیا ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے تحریری سوال نامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے تحریری سوالنامے میں جواب طلب کیا ہے کہ برطانیہ سے غیرقانونی رقم واپسی کی سمری کیوں تیار کرائی، اور غیر قانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں د۔

نیب کے سوالنامے میں عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ ملزمان نے بدلے میں یونیورسٹی کی زمین اور دیگر مالی فوائد کیوں لیے، اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا۔

نیب نے عمران خان سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط وکتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا، اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا۔

imran khan

imran khan arrested