Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سعودی عرب کی شامی صدر کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

بشارالاسد کو2011 میں شام میں جنگ چھڑنے کے بعد پہلی مرتبہ شرکت کی دعوت دی
شائع 11 مئ 2023 11:04am
شامی صدر سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں- سعودی وزارت خارجہ
شامی صدر سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں- سعودی وزارت خارجہ

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر کو اگلے ہفتے جدہ میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

بشارالاسد کو2011 میں شام میں جنگ چھڑنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ شام نے دعوت نامے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی میزبانی میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس 19 مئی کو جدہ میں ہوگا۔ سعودی عرب کی جانب سے شامی عوام کی سیکیورٹی اور ملک کے استحکام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

پیغام کے جواب میں شامی صدر نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کی گئی تھی، شام کی رکنیت اس وقت معطل کی گئی تھی جب 2011 میں حکومت نے عوام کر کریک ڈاؤن کیا تھا۔

Saudi Arabia

Syria