Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی گلوکار اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

وہ شرمن جوشی اور شریا سرن کے ہمراہ اسکرین نطر آئینگے
شائع 11 مئ 2023 12:11am

معروف بھارتی گلوکار شان مکھرجی فلم ’میوزکل اسکول‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہیں۔

شان مکھرجی نے اپنے ایک بیان میں اس متعلق کہا کہ میں ’میوزکل اسکول‘ کیلئے گانا بنا رہا ہوں لیکن اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فلمساز مجھے اس میں کردار نبھانے کی پیشکش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں گانا ریکارڈ کروا رہا تھا تو فلم کے ڈائریکٹر پاپارو بیاالا نے دیکھ کر محسوس کیا کہ مجھے فلم میں کردار ادا کرنا چاہیے، مجھے فلم کی کہانی معلوم تھی لیکن جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میں ان کی آفر ٹھکرا نہ سکا۔

گلوکار نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا اور مجھے اپنے پروجیکٹ کا حصہ بنایا۔

بھارتی گلوکار بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی اور اداکارہ شریا سرن کے ہمراہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

میوزیکل اسکول اسی ہفتے نمائش کیلیے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

Shaan