Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانا تکلیف دہ ہے، ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
شائع 10 مئ 2023 10:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبر پور میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کی جانب سے فاروق اعظم چوک سے خیبرپور پریس کلب تک پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری آرمی کی قربانیاں کی وجہ سے ہے۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانا تکلیف دہ ہے، ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ل کا دن تکلیف دہ تھا، معیشت کواس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔

pakistan army

Chaudhry Shujat Hussain

imran khan arrested