Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کے سمیت 20 دفعات شامل
شائع 10 مئ 2023 10:36pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

عمران خان کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی رانا اشفاق کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کے سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ میں میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب کی ایماء پر شرانگیزی کی گئی۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر، مسرت جمیشد چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان ، مراد سیعد اور علی امین گنڈا پور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان مسلح ہوکر مشتعل ہجوم کی قیادت کر رہے تھے۔

FIR

PTI protest

imran khan arrested

politics may 10 2023