Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیمی ادارے بند، امتحانات منسوخ

برٹشل کونسل نے ملک بھر میں 11 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے
شائع 10 مئ 2023 09:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اگلے دو روز کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ دو روز کے لئے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 11 اور 12 مئی کو اسکولز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ ان دو دنوں میں ہونے والے میٹرک کے برچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ نے بھی 12 اور 13 مئی کو ہونے والے پرچے منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچے منسوخی کا معاملہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، البتہ 15مئی سے ہونے والے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی اگلے دو روز کے لئے بند رہے گی، جامعہ میں 11 اور 12 مئی کو تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اس کے علاوہ برٹشل کونسل نے بھی ملک بھر میں 11 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن بورڈ کے مطابق ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعرات 11 مئی کی صبح اور شام کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔

کیمبرج بورڈ کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح طلبا اور اساتذہ کی حفاظت ہے، لہٰذا اس لیے پاکستان میں جمرات کو دونوں شفٹوں میں ہونے والے پرچے نہیں ہوں گے۔

punjab

Cambridge

British Council