Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، نواز الدین صدیقی

حال ہی میں ان کی فلم افواہ ریلیز ہوئی ہے
شائع 10 مئ 2023 08:04pm

نواز الدین صدیقی حال ہی میں ہدایتکار سدھیر مشرا کی فلم افواہ میں نظر آئے لیکن نواز اس فلم کی ڈسٹری بیوشن پر غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم ساز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میکرز کوئی فلم بناتے ہیں اور اگر وہ اسے ریلیز کررہے ہیں تو انہیں ہمت سے اسے ریلیز کرنا چاہیئے۔

فلم افواہ میں بھومی پیڈنیکر نے بھی مرکزی کردار نبھایا ہے، یہ فلم خطرناک افواہوں سے لڑنے اور ان کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے نتائج کے موضوع پر مبنی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی تھیٹر کی اسکرینیں کم کردی گئیں، جس کی نشاندہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی کی۔

اس حوالے سےاداکار نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ فلم کہاں ریلیز ہوئی ہے، کیا میں انہیں بتاؤں کہ یہ کہاں ریلیز ہوئی ہے؟ انڈسٹری کے لوگ بھی مجھ سے یہی پوچھ رہے ہیں اور میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کہاں ریلیز کیا گیا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کام سے متعلق کہا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا ایک بہت ہی تفریحی تجربہ ہے، چاہے وہ سلمان ہو، شاہ رخ یا عامر، جب بھی کوئی فلم ہوتی ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں، کیونکہ وہ مجھے اور میرے کام کو جانتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، اگر اتنا بڑا سپر اسٹار اتنی عاجزی سے مجھ سے بات کرتا ہے تو یقیناً مجھے لگے گا کہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔

Nawazuddin Siddiqui