Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا رہے صرف عمران کو نکالنا ہے، فضل الرحمان

کوئی ان کو اقتدار میں لانے کی سازش کرتا ہے تو وہ بھی مجرم ہوگا، پی ڈی ایم سربراہ
شائع 10 مئ 2023 07:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا رہے، عمران خان کو نکالنا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک کے باہر میڈیا سے گفتوگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ان کو اقتدار میں لانے کی سازش کرتا ہے تو وہ بھی مجرم ہوگا، ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں حدود کے اندر اختلاف کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے۔ یہ ایک آدھے دن میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی جذبات میں آسکتے تھے لیکن ہم نے ملکی اثاثوں کو اپنا سمجھا، ہم نے آزادی مارچ کیا مگر ان کو آزادی کا مطلب بھی آتا ہے؟ منافقت کا نام انہوں نے ریاست مدینہ رکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتنی تنظیموں کو اسی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا، یہ ملک، معاشرہ اور سیاست کے لئے ناسور ہیں، ملک آگے لے جانے کے لئے ان کے پاس وژن نہیں تھا، ایسے لوگ کیوں حکمران بنائے گئے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک لاوارث نہیں ہے، پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھ رہے ہیں، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، کور کمانڈرز کے گھر میں گھس گئے، ایدھی کی ایمبولینسز کو جلایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کی حکومت میں ملکی تعمیر کا یہ کوئی ایک کام نہیں بتاسکتے۔

pti

Maulana Fazal ur Rehman

imran khan arrested

politics may 10 2023