Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کی پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی توثیق

اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قانونی و آئینی آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 07:25pm
وفاقی کابینہ اجلاس۔ فوٹو — فائل
وفاقی کابینہ اجلاس۔ فوٹو — فائل

وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قانونی و آئینی آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرنے کی توثیق بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے دارالحکومت کے علاوہ چار صوبوں میں دفعہ 144 بھی ناٖفذالعمل ہے۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

punjab

KPK

imran khan arrested