Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان رانگ نمبر ثابت، ابھی تو ابتدائے عشق ہے: ایم کیو ایم

آپ کا لیڈر آپ کو بچانے نہیں آئے گا، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کارکنان کو مشورہ
شائع 10 مئ 2023 06:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان رانگ نمبر ثابت ہوگئے ہیں۔ ؎ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری احتجاج اور جلاو گھیراؤ پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں پر کبھی تشدد کا مظاہرہ کیا اور نہ کبھی ریاستی اداروں پر حملے کیئے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہتا ہوں ابھی تو ابتدائےعشق ہے، ابھی تو آپ نے کچھ دیکھا ہی نہیں، البتہ دعا ہے کہ اپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کو وہ شخص چاہئے جو انہیں سیٹیں دلائے، انہیں کندھے پر بٹھا کر اسٹال کرے اور چلائے بھی، عمران خان کو وہ چاہئے جو ان کے لیے سینیٹرز بھی خریدے۔

انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب جب تک بجٹ پاس کروارہےتھے تو وہ جمہوری تھے، عمران رانگ نمبر ثابت ہوگئے ہیں، البتہ پی ٹی آئی والوں سے کہتے ہیں آپ کا لیڈر آپ کو بچانے نہیں آئے گا۔

karachi

MQM Pakistan

imran khan arrested

politics may 10 2023