Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاق نے روزویلٹ ہوٹل پر نیو یارک حکومت کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی

ای سی سی کی ہوٹل یونین اور سٹی آف نیو یارک کے ساتھ زیر التواء مقدمات واپس لینے کی ہدایت
شائع 10 مئ 2023 04:47pm
روزویلٹ ہوٹل۔ فوٹو — فائل
روزویلٹ ہوٹل۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل پر نیو یارک سٹی گورنمنٹ کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق دار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں روزویلٹ ہوٹل پر نیو یارک سٹی حکومت کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہوٹل یونین اور سٹی آف نیو یارک کے ساتھ زیر التواء مقدمات واپس لینے اور پی آئی اے کو قرض رول اوور کے لئے نیشنل بینک کے ساتھ اشتراک کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیو یارک سٹی حکومرت نے روزویلٹ ہوٹل کو کرائے پر لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نیویارک سٹی حکومت 3 سال کے لئے200 ڈالر یومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے، روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کے 1025 کمرے ہیں۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ تعلیم کے لئے 4 ارب روپے جب کہ وزارت آبی وسائل کے لئے 153 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

وزارت آبی وسائل کے لئے منظوری کی گئی رقم سندھ طاس معاہدے کے تحت عدالتی مقدمات کی فیس کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائے گی۔

ECC

New York

Roosevelt Hotel