Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیریان کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری

ویب سائٹ پرکازلسٹ جاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی، اعلامیہ
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 05:24pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ویب سائٹ پرکازلسٹ جاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 30 مارچ کو محفوظ ہوا تھا، کازلسٹ اجراء اور فریقین کواطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی، 2 ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیسز سے متعلق دو ججز کی رائے رولز کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جارہا ہے، ویب سائٹ پرکازلسٹ جاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ اور عدالت 31 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق ٹیریان کیس کو 2 ججز نے نا قابل سماعت قراردیا، اور چیف جسٹس کے فیصلے سے2 ججز نے اتفاق نہیں کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کی۔ اکثریتی فیصلہ جسٹس محسن اختر نے لکھا، جس سے جسٹس ارباب نے اتفاق کیا، اکثریتی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کی استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مارچ کو عمران خان نااہلی کیس کے درخواست گزار نے 12 نئی دستاویزات کے ساتھ 138 صفحات کی تفصیلی درخواست دائر کی، جس میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی۔

عمران خان کے خلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ اور الیکشن کمیشن میں دیے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل کی گئیں۔

درخواست گزار نے ضمنی الیکشن میں7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں پرکامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ پیشرفت کے باعث درخواست میں ترمیم ضروری ہے، درخواست میں ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے حالیہ کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔

pti

imran khan

imran khan arrested

politics may 10 2023