Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسی کارروائی کریں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، عطا تارڑ

پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے، خرم دستگیر
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 04:53pm

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے، تحریک انتشار میں تشدد ہے جلاو گھیراؤ ہے فساد ہے۔

محسن نواز رانجھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب نے متعدد بار عمران خان کو نوٹسز جاری کیے، لیکن انہوں نے القادرٹرسٹ کیس میں جواب داخل نہیں کروایا، پھر قانونی طور پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے، اور تسلیم کیا کہ 190ملین پاؤنڈ باہر سے آئے، اس حوالے سے کرپشن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ آرایس ایس کے کہنے پر ہوا، ان لوگوں کے بی جے پی سے تعلقات ہیں، اسی لئے کل بھارت میں خوشیاں منائی گئی ہیں، اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ ہم نے نہیں بھیجے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریاست نے کوشش کی کہ معاملات کنٹرول میں رہیں، لیکن اب کسی نے سرکاری دفتر یا ادارے کی طرف پیش قدمی کی تو ذمہ دارخود ہوگا، ریاست اب مکمل طور پر اپنی رٹ قائم کرے گی، ایسی کارروائی کریں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا شرپسند عناصر کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے، انکے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر جرم لکھا جائے گا، وہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے اور انہیں کوئی سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔

محسن شاہنواز رانجھا

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، وہ عدالتوں میں پیشی سے گھبرا رہے تھے، لیکن اب عدالت نے ان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

خرم دستگیر

اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے، گزشتہ روز ملک بھرمیں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، فاشسٹ جتھے نے وہ طوفان برپا کیا جو بھارت نہیں کرسکا، انہی لوگوں نے پہلے پارلیمنٹ کے جنگلے توڑے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی فاشسٹ جتھے نے اسلام آباد پولیس کو زخمی کیا، اور 78 پولیس اہلکاروں کو ایک بار پھر اس جتھے نے زخمی کیا، کل پشاور میں اسی جتھے نے ایدھی کی گاڑی جلا دی، اور لاہور میں آرمی ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور جی ایچ کیو پر حملے آور ہو گئے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکشمیرکاسودا کیا، اور ملک میں تقسیم کی کوشش کی، ان کی تحریک انتشار ہے جس کے پیچھے ایک تاریخ ہے، تحریک انتشار میں تشدد ہے جلاو گھیراؤ ہے فساد ہے، یہ طریقہ کار فساد ہے یہ آئین کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

pti

khurram dastagir

imran khan arrested

politics may 10 2023