Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کیلئے فوج دستیاب نہیں اور پنجاب کو فوج کے حوالے کردیا، فواد چوہدری

جلاؤ گھیراؤ ہماری پالیسی نہیں، یہ عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 10 مئ 2023 03:00pm

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے فوج دستیاب نہیں، اور آج پورا پنجاب فوج کے حوالے کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی خسارے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جب کہ عمران خان کی گرفتاری سے آئینی وسیاسی بحران پیدا ہوا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے، فوج اور پی ٹی آئی میں اختلاف پیدا نہیں کیا جا سکتا، جلاؤ گھیراؤ ہماری پالیسی نہیں، یہ عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ہے، جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ملکی سلامتی کیلئےخطرناک ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ کل کہہ رہے تھے الیکشن کیلئے فوج دستیاب نہیں، اور آج پورا پنجاب فوج کے حوالے کردیا گیا۔ عدالتوں کے احاطے سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، عمران خان کومڈل کلاس طبقےکوحقوق دلانےپرسزادی جارہی ہے۔

Fawad Chaudhary

imran khan arrested

politics may 10 2023