اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو کل طلب کر لیا
اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق وزیر زرتاج گل کو کل صبح 10 بجے طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے زرتاج گل کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو کل 11 مئی کو صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔
اس سے قبل زرتاج گل کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئی تھیں۔
زرتاج گل پر مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دینے کا الزام ہے۔
زرتاج گل اور ان کے خاوند نے منصوبوں کو ریوائز کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، انہوں نے تمام ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔
زرتاج گل ان کے خاوند اور پرائیویٹ سیکرٹری کو 11 مئی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے
محمد خان لغاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 12 مئی کو طلب کرلیا
دوسری جانب سابق ممبر نیشنل اسمبلی محمد خان لغاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 12 مئی کو طلب کرلیا۔
محمد خان لغاری پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری اراضی پر 4 دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں۔
محمد خان لغاری نے کروڑوں روپے مالیت کی 4 دوکانیں بنا کر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
محمد خان لغاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔
Comments are closed on this story.