Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے نامناسب تصویر پوسٹ کرکے سعودی قانون توڑ ڈالا

سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں
شائع 10 مئ 2023 02:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے نامناسب لباس میں تصویر پوسٹ کرکے سعودی قانون توڑ دیا۔

رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں ساتھ ہی ان کی گرل فرینڈ اور بچے بھی مملکت کے ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ پول میں نامناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ نے اپنا پرائیویٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں جبکہ وہاں قانون کے تحت عُریاں، نیم عُریاں لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا شادی کے بغیرجارجینا کے ساتھ سعودی عرب میں رہنا متنازع بن گیا

رونالڈو اور جارجینا تاحال غیرشادی شدہ ہیں جبکہ سعودی عرب میں غیرشادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو اجازت دی گئی ہے۔ سعودی عرب نے یہ نرمی صرف محض رونالڈو کی فیملی کے لئے کی ہے۔

دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم النصر کی پرفارمنس بھی خاص اچھی نہیں ہے۔ ان کی ٹیم ایک میچ مزید ڈرا کرکے سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتنے سے مزید دور ہوگئی ہے۔

Saudi Arabia

Cristiano Ronaldo