Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری: امریکا سمیت کئی ممالک نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی

شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہو رہے ہوں
شائع 10 مئ 2023 01:58pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا۔

جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا کہ مذکورہ ممالک کے شہری آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

کشیدہ حالات کے حوالے سے کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور اغوا کا خطرہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں، شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہو رہے ہوں۔

اسلام آباد

Pakistan Tehreek Insaf

imran khan arrested