Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری: پولیس نے توڑ پھوڑ پر 2 مقدمات درج کرلیے

مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا شامل
شائع 10 مئ 2023 11:17am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ کرنے پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں موجود بائیو میٹرک کے دفتر سے القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) اور لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

اب اسلام آباد پولیس نے توڑ پھوڑ پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا شامل ہیں۔

مقدمات میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکن ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

islamabad police

imran khan arrested

politics may 10 2023