Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری پرناصرخان جان جذباتی ہوگئے

'آئی لو یو عمران خان'کا نعرہ لگاتے ہوئے جذباتی ویڈیو شیئرکرڈٖالی
شائع 10 مئ 2023 11:27am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصرخان جان بھی ٖغم وغصے کی ملی جلی کیفیت کا شکار ہیں، تاہم کارکنوں کے برعکس انہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے اپنے ہی گھر کا سامان توڈ ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے ناصرخان جان نے ایک ویڈیو شئیرکی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ“آئی لو ویوعمران خان، پلیزہیلپ عمران خان ( برائے مہربانی عمران خان کی مدد کریں)۔“

ویڈیو میں ناصر خان جان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ”اگرعمران کو کچھ بھی ہوا تو میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا“۔

اس کے انہوں نے گھرکا سامان اٹھا کرپھینکنا شروع کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں موجود دفترسے اس وقت گرفتار کیا گیا۔

جب وہ کمرے میں بیٹھے اپنا بائیو میٹرک کروا رہے تھے۔ نیب نے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزام میں القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

nasir khan jan

Pakistan Tehreek Insaf

ٰImran Khan

imran khan arrested