Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نادرا ٹھیکے میں کرپشن کا انکشاف، چیئرمین نادرا ایف آئی اے طلب

نادرا ٹھیکے میں 30 ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی، ذرائع
شائع 09 مئ 2023 11:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس انڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کا انکشاف ہونے پر چیئرمین نادرا محمد طارق کو طلب کیا ہے جب کہ نادرا ہیڈ کواٹر سے ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا ٹھیکے میں 30 ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی، نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نادرا کی جانب سے من پسند کمپنی کو مہنگے ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

corruption

FIA

اسلام آباد

Chairman NADRA